Loading...
 

تعلیمی تقریر کا مُقابلہ

 

wiki_plugin_edit.png

Education

 

تقریر کا دورانیہ

تعلیمی تقریر کے مقابلے کا مقصد بہترین سائنسی ابلاغ کاروں کو تلاش کرنا ہے، جو لوگوں کو آگاہی دے سکیں، انہیں متاثر کر سکیں اور انہیں تعلیم دے سکیں۔

 

تعلیمی تقریر کے مقابلے میں تقاریر کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ دس منٹ کا ہو سکتا ہے۔

تقریر کے عنوانات

تعلیمی تقریر کے مقابلے کی تقاریر کے عنوانات رسمی، قدرتی علوم یا معاشرتی علوم پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

 

تقریر کے مواد کو سائنس کے متفقہ قوانین، جیسا انہیں ہم عصروں کے جائزہ شدہ جرائد میں لکھنے والے فعال سائنسی محققین کی جماعت سمجھتی ہے، سے ہم آہنگ ہونا چاہئے ۔

 

ان شرکاء کو جو جعلی سائنسی عنوانات، یا مذکورہ بالا کے علاوہ دیگر عنوانات پر مبنی تقاریر پیش کرتے ہیں، نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

 

منصفین کا انتخاب

ملکی اور اس سے بالا سطحی مقابلوں کے لئے منصفین (جج) مندرجہ ذیل پیشوں سے تعلق رکھنے والے غیر Agora رکن ہوں گے۔

  • میڈیا کے افراد - ٹی وی، ریڈیو، پریس، یا فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے پریزینٹرز، میزبان، اداکار، پروڈیوسر وغیرہ۔
  • اسکول، یا یونیورسٹی کے پروفیسر۔
  • صحافی۔
  • درمیانی اور بڑی کمپنیوں کے ایگزیکٹو/ منتظم اعلٰی۔
  • پیشہ ور (برائے معاوضہ) عوامی خطابت  کے حلقوں سے وابستہ مقررین۔
  • عوامی خطابت والے دیگر پروگراموں سے وابستہ مقررین، جیسے ٹیڈ ایکس TEDx ، مَنک ڈیبیٹس Munk Debates، وغیرہ۔


تقاریر کی اسکورنگ (عدد شُماری)

منصف تقاریر کو مندرجہ ذیل معیارات کے مطابق نمبر دیں گے۔

  • صراحت اور توجہ (0 سے 10) - اس پر غور کیا جائے کہ کیا تقریر کا کوئی واحد، اور واضح تعلیمی مقصد تھا۔
  • معاون سامان (پراپس)، یا بصری سہاروں کا استعمال (0 سے 10)- پراپس کی موزونیت، طبع زاد ہونے اور بصری سہاروں کے استعمال کو جانچا جائے گا۔
  • سائنس سے مطابقت (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ تقریر میں پیش کردہ موضوع موجودہ سائنسی تفہیم کے کتنے قریب تھا۔
  • عام لوگوں کے لیے موزونیت (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ عوام الناس (نو آموز آدمی) کے لئے تقریر کس قدر قابل فہم تھی۔
  • تقریر کا عمومی معیار اور دلچسبی کا درجہ (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ تقریر کس قدر دلچسب تھی، آیا وہ حاضرین کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے، اور اسے قائم رکھنے کے قابل تھی۔

 

ہر تقریر کے مذکورہ بالا اسکور کی اوسط نکالی جائے گی، اور یہی شریک مقابلہ کو دیا جانے والا حتمی سکور ہو گا۔


خطابات

عالمی فائنل کے علاوہ کسی بھی درجے کے فاتح کو "(خطے کا نام) کا بہترین تعلیمی مقرر" کا خطاب دیا جائے گا۔

 


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 30, 2021 14:48:52 CEST by prof.saqib.